• ایران، لاطینی امریکہ کے ممالک کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

    ایران، لاطینی امریکہ کے ممالک کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

    Aug ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۱

    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کی رات کیوبا کے دارالحکومت ہوانا پہنچنے کے بعد، نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ لاطینی امریکہ کے ممالک کے ان کے دورے سے ایران کے لئے اس علاقے کے ممالک کی اہمیت کی عکاسی ہوتی ہے۔