Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۶
ان دنوں دنیا بھر سے شمع حسینی کے پروانے کروڑوں کی تعداد میں کربلا کی جانب رواں دواں ہیں تاکہ اپنے مولا و آقا، قتیل کربلا، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ایک بار پھر تجدید عہد کر کے دشمن کے تمام مسموم منصوبوں پر پانی پھیر سکیں۔ قابل توجہ بات یہ ہے کہ ان زائرین میں نہ صرف مکتب اسلام سے تعلق رکھنے والے زائرین ہیں بلکہ مذاہب دیگر بھی 'لبیک یا حسین' کا نعرہ بلند کئے بہ سوی امام حسین ع بڑھتے جارہے ہیں جو الحسین_یجمعنا کی زندہ مثال ہے۔۔