امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں اسّی نقاب پوش ڈاکوؤں نے ایک اسٹور پر حملہ کر کے اس کا سامان لوٹ لیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ملک کی تمام مشکلات کے لئے علمی راہ حل تلاش کی جا سکتی ہے۔
عراق سے امریکی فوج نے فوجی ساز و سامان کا حامل ایک اور کارواں غیر قانونی طور پر شام کے شمال مشرقی علاقہ میں منتقل کیا ہے۔
شام میں امریکی دہشتگردوں کے قافلے پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس قافلے کے ساتھ چل رہے امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کے پانچ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
مختلف قسم کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجیوں کا ایک قافلہ عراق سے شام کے شمال مشرقی علاقے میں داخل ہوا ہے۔
شام میں دہشت گرد امریکی فوج کے غیرقانونی فوجی اڈوں میں تعینات ہونے کے لئے عراق سے امریکی دہشتگردوں کی ساٹھ گاڑیاں شام میں داخل ہوئی ہیں جن پر امریکی دہشتگرد سوار تھے-
یمن کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد اور اس کے ایجنٹ گزشتہ کئی برس سے یمن کا تیل لوٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے جنگ زدہ یمنی عوام انتہائی مشکل حالات سے روبرو ہو گئے ہیں۔
ایک طرف امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہروں اور احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے اور دوسری طرف شہروں میں جا بجا فائرنگ، قتل اور لوٹ مار کے واقعات میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔