-
مولا علی (ع) کی شہادت پر کشمیر سوگوار۔ تصاویر
Apr ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۰امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت پر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ سوگ منایا اور جلوسِ عزا کے دوران شبیہ تابوت بھی برآمد کیا گیا۔
-
خون روتا روضۂ علی (ع)۔ تصاویر
Apr ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۵:۴۰عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں لاکھوں کی تعداد میں شمع علی (ع) کے پروانے اکٹھا ہوئے اور انہوں نے اپنے مولا و آقا، وصی حضرت مصطفیٰ (ص)، ابو الایتام حضرت علی علیہ السلام کا سوگ منانے کے ساتھ ساتھ دوسری شب قدر کے مخصوص اعمال آپؑ کے جوار میں انجام دئے۔ (یہ تصاویر گزشتہ برسوں کی ہیں)
-
حافظ شیرازی کے مقبرے میں محفل قرآن کریم
Apr ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۰جمعرات کے دن شیزار میں حافظ شیرازی کے مقبرے میں چھ سو حفّاظ قرآن مجید نے قرآن کے مراسم میں شرکت کی۔ مراسم کے اختتام پر شیزار شہر کے امام جمعہ اور نمائندے ولی فقیہ آیت اللہ لطف اللہ دژکام کی امامت میں نماز مغرب و عشاء ادا کی گئی۔
-
اپنے رب سے راز و نیاز کرتے ایران کے کیڈٹس۔ تصاویر
Apr ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۴امام علی (ع) فوجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم کیڈٹس نے پہلی شب قدر اور شبِ ضربت امیر المومنین علی علیہ السلام کی مناسبت پر اپنے پروردگار سے راز و نیاز کی اور اپنی روحانی جلا کے لئے قرآن و اہلبیت علیہم السلام کے سے متمسک ہو کر دعا و مناجات کے سہارے رب الارباب سے بخشش کی التجا کی۔
-
علی (ع) والوں نے خون کا نذرانہ پیش کیا۔ تصاویر
Apr ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۵:۵۷ایران؛ گزشتہ برسوں کی مانند اس سال بھی پہلی شب قدر اور امیر المومنین حضرت علی (ع) کی شب ضربت کی مناسبت پر اپنے مولا و آقا کی یاد میں ہزاروں صاحبان ایمان نے بلڈ ڈونیشن مراکز میں رجوع کر کے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔
-
ایران، فوجی ہیلی کاپٹروں کی ریہرسل پریڈ۔ تصاویر+ویڈیو
Apr ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۶:۳۵فوج کے قومی دن کے پیش نظر ایرانی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ریہرسل پریڈ انجام دی جس میں مختلف قسم کے دسیوں ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ ۲۹ فروردین مطابق ۱۹ اپریل کو ایران میں فوج کے قومی دن (نیشنل آرمی ڈے) کے طور پر منایا جاتا ہے۔
-
تہران کے سب سے خوبصورت پل پر افطار کرتے روزہ دار۔ تصاویر
Apr ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۲نواسۂ رسول حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع معروف پل "طبیعت" پر روزہ داروں کے لئے افطاری کا انتطام کیا گیا۔ "طبیعت پل" اپنی منفرد ساخت اور خوبصورتی کی بنا پر قومی و عالمی سطح پر خاصی شہرت کا حامل ہے۔
-
جسم و روح کی بہاروں کا خوبصورت سنگم۔ تصاویر
Apr ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۹موسم بہار کے ان خوبصورت اور سرسبز و شاداب ایام میں ایران کے شہر اصفہان میں 'بہار قرآن ماہ رمضان' کی آمد پر ہر روز "چہار باغ" نامی علاقے میں قرآن خوانی کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں سماج کے ہر طبقے کے افراد بڑے ذوق و شوق کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔ ان لمحوں کو واقعی جسم و روح کی بہاروں کے حسین سنگم کا نام دیا جا سکتا ہے۔
-
اعلیٰ حکام کی قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات۔ تصاویر
Apr ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۲آج بروز منگل مطابق ۱۰ رمضان المبارک کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی، اسپیکر محمد باقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی اژہ ای اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی عہدے داروں نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
-
بارگاہ رضوی میں تلاوت قرآنی کے دلکش مناظر۔ تصاویر
Apr ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۹مشہد مقدس، ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ مبارک رمضان کی آمد پر فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کی بارگاہ عالیہ میں روزانہ تلاوت قرآنی کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں فرزندان اسلام بڑی تعداد میں شرکت کر کے آیات ربانی سے فیضیاب ہوتے ہیں۔ (تصاویر: photo.razavi.ir)