-
ہنگامی بنیادوں پر کرونا ویکسینیشن کا پروگرام
Jul ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۱:۲۵ایران میں ہنگامی بنیادوں پر میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کے ورکرز کے ذریعے کرونا ویکسینیشن پروگرام کا ہفتہ 24 جولائی 2021 سے آغاز ہوگیا ہے اور ملک میں ویکسینیشن مہم میں مدد کے لئے یہ عملہ وزارت صحت کی ضرورت کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گا۔ 17 مستقل اور موبائل مراکز 421 میڈیکل ورکرز کے ساتھ ملک میں کوووڈ 19 کی ویکسینشن کے پروگرام میں حصہ لیں گے۔ یہ مراکز صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک ہفتہ کے تمام دنوں میں شہریوں کو ویکسینیشن کی خدمات فراہم کریں گے۔
-
گرگان میں قربانی کے گوشت کی ضرورت مندوں میں تقسیم
Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۶عید الاضحی کی مناسبت سے گرگان کے نماز جمعہ کے دفتر ، آیت اللہ نور مفیدی کی حمایت کی حمایت اور مخیّر حضرات اور موکب امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کے تعاون سے گلستان صوبے میں 72 گوسفندوں کی قربانی کی گئی اور قربانی کا گوشت ضروت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔
-
قم میں عیدالاضحی کے موقع پرسلاٹر ہاؤس میں قربانی کے مناظر
Jul ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۴عید الاضحی کے موقع پر ایران میں جانوروں سے انسانوں میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے گھروں اور عام شاہراہوں پر قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور صرف سلاٹر ہاؤسز میں قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایران کے مقدس شہر قم میں انڈسٹریل سلاٹر ہاؤس میں قربانی کے جانوروں کو ذبح کیا گیا۔
-
دنیا بھر میں عید قربان کی جھلکیاں
Jul ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۴گزشتہ روز اور آج دنیا بھر میں فرزندان اسلام نے عید اطاعت و بندگی، عید ایثار و فداکاری، عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر نماز عید ادا کی۔
-
روضۂ امام علی رضا(ع) میں نمازعیدالاضحی کا اجتماع
Jul ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۸ایران کے شہر مشہد مقدس میں آسمان امامت و ولایت کے درخشاں ستارے ثامن الحجج حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کے روضۂ اقدس میں کرونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کے ساتھ نماز عید الاضحی کا عظیم الشان اجتماع ہوا ، عید کی نماز آیت اللہ سید احمد علم الہدی کی امامت میں ادا کی گئی۔
-
حجاج کرام سے خالی میدان عرفات کی کچھ جھلکیاں
Jul ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۰حجاج کرام نے گزشتہ روز نو ذی الحجہ، حج کے دوسرے دن یعنی یوم عرفہ کے موقع پر میدان عرفات میں اپنے خالق حقیقی سے راز و نیاز کیا۔ آل سعودی کی کورونا کے بہانے سے اپنائی گئیں مشکوک پالیسیوں سے قبل اس موقع پر میدان عرفات میں لاکھوں فرزندان اسلام اکٹھا ہوا کرتے تھے جو رواں برس اس شیرین لمحے کی آرزو دل میں لئے صبر کرنے پر مجبور ہو گئے۔
-
کئی ممالک میں آج عید قربان منائی گئی۔ تصاویر
Jul ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۳فلسطین، شام، افغانستان، روس اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج بقرعید تھی اور اس موقع فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی۔
-
ٹرک حادثہ، فوری امدادی کاروائی
Jul ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۵سمنان - تہران ہائی وے میں ہفتہ 17 جولائی 2021 کو انگوروں سے بھرا ٹرک راہ سرخہ کی پولیس چوکی کے قریب الٹ گيا، حادثہ کے فوری بعد قریب موجود لوگوں اور رضاکار فورس بسیج اور سپاہ کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی میں حصہ لیا اور ہائی وے پر بھکرے ہوئے انگوروں کو جمع کرنے میں مدد کی۔
-
خلیج فارس سے استان فارس پانی پائپ لائن منتقل
Jul ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۵خلیج فارس سے استان فارس کے شہر لامرد تک پانی کی پائپ لائن منتقل اور پانی فلٹر کرنے کے منصوبے کی تقریب ، اعلی حکام کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
-
ٹوکیو اولمپیک ، ایرانی دستہ جاپان روانہ
Jul ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۱:۴۰ٹوکیو اولمپیک میں شرکت کے لیے ایرانی کھلاڑیوں کا دستہ ہفتے کی رات جاپان روانہ ہوگیا ہے۔ ایرانی دستے کی ٹوکیو روانگی کے موقع پر تہران کے امام خمینی ایئر پورٹ پر ایک پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی۔ ایران کے وزیرکھیل اور دیگرعہدیداروں نے ایرانی دستے کو الوادع کہا۔ ٹوکیو اولمپیک میں ایران کا چھیاسٹھ رکنی دستہ حصہ لے گا۔