-
بحری جہاز کوقزاقوں سے آزاد کرانے کی مشقیں
Feb ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۴شمالی بحر ہند میں جاری ایران روس مشترکہ بحری مشقوں کے دوسرے مرحلے میں اغوا شدہ بحری جہاز کو آزاد کرانے اور آگ بجھانے کی مشقیں انجام دی گئیں۔
-
شمالی بحر ہند میں ایران اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں
Feb ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۳میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ کے نام سے موسوم ایران اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں ہوئی ہیں۔ ان مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے مابین سکیورٹی کے حوالے سے مشترکہ تعاون میں استحکام پیدا کرنا ہے جن میں مخلتف قسم کی میزائل فائرنگ کے ساتھ ساتھ ریسکیو آپریشنز بھی انجام دئے جائیں گے۔
-
دھند میں قدرتی حسن کے مناظر
Feb ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۱درخت زندگی میں ترقی و پیشرفت کی نشانی ہیں اور اس وقت جب شدید دھند ہو تو ان کے حسن میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے اور یہ خواہش ہوتی ہے کہ انسان درختوں کو دیکھتا رہے ، ایران کے صوبے مازندان کے شہر بھشھر کے گاؤں غریب محلہ میں شدید دھند نے درختوں کے حسن میں اضافہ کردیا ہے۔
-
تبریز کے عوام سے رہبر انقلاب اسلامی کا ویڈیو لینک خطاب
Feb ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۰رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کو تبریز کے عوام کی فروری انیس سو ستتر کی انقلابی تحریک کی سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں اسلامی انقلاب میں آذربائیجان بالخصوص تبریز کے عوام کے ناقابل فراموش کردار اور ان کی فداکاریوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
-
موسم سرما میں بہار جیسے مناظر
Feb ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۹درختوں کی کوپلوں کے ظاہر ہونے کے ساتھ ہی قبل از وقت موسم بہار کی آمد کی نوید سنائی دے رہی ہے۔
-
ایرانی انجینئروں کی ایک اور کامیابی، مردہ ہیلی کاپٹروں کو زندہ کیا
Feb ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۱عرصۂ دراز سے خاک کھا رہے ہیلی کاپٹروں کو ایران کے مومن انجینئروں نے حیات نو بخش دی ہے۔ تمام تر ظالمانہ اور شدیدترین پابندیوں کے باوجود، ایران کے نوجوان انجینئروں نے متعدد ہیلی کاپٹروں کا مکمل طور پر اوورہال کر کے انہیں مختلف آپریشنز کے لائق بنا دیا اور دنیا کو یہ بتایا کہ اگرکوئی قوم صالح قیادت کے ہمراہ ہو کر اپنی توانائیوں پر تکیہ کرے تو اُس کے سامنے راستے کھلتے چلے جاتے ہیں۔ حیات نو حاصل کرنے والے ان آہنی پرندوں کی تقریب رونمائی میں ایران کے وزیر نقل و حمل محمد اسلامی حاضر ہوئے۔
-
ایران، ٹریکٹر کی پروڈکشن لائن کا افتتاح
Feb ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۰ایران میں دو پیشرفتہ، طاقتور اور ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹروں کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ دو ٹریکٹر WD4120 اور WD455 ماڈل کے ہیں جنہیں مکمل طور پر ایرانی علم و دانش اور مقامی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ تبریز میں تیار ہونے والے یہ ٹریکٹر ملک کے باہر بھی برآمد کئے جائیں گے۔ تمام تر ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایرانی ساخت کے یہ ٹریکٹر اقتصاد و صنعت کے شعبے میں ایران کی ایک بڑی کامیابی شمار ہوتے ہیں۔
-
ایران عالمی پابندیوں کے باوجود کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہے !
Feb ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۴:۳۸ایران کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف سخت ترین حالات میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے ہموطنوں کی جان بچانے میں مصروف ہے۔ اس مرتبہ ہیلتھ ورکر نرس مھشید گودرز نے کہ جو حاملہ بھی تھیں ، کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور اپنے نوزائیدہ بچے کو اپنی آغوش میں لیے بغیر اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
-
میقان جھیل
Feb ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۰ایران کے صوبے مرکزی کی میقان جھیل ملک کی ایک اہم ترین جھیل شمار ہوتی ہے جہاں مختلف اقسام کے پرندے ہجرت کر کے آتے ہیں قدرتی مناظر کے حسن کو دوبالا کردیتے ہین
-
ایران اور قطر کے وزراء خارجہ کی ملاقات
Feb ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۸قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے پیر کے روز ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات و گفتگو کی ۔