-
ہمیں تمہارے پل پل کی خبر ہے!
Jun ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۷فرزند رسول حضرت مہدی علیہ السلام امت اسلامیہ کو خبردار کرنے کے ساتھ ساتھ امید دلاتے ہوئے فرماتے ہیں: ہمیں تمہارے پل پل کی خبر ہے اور تمہاری کوئی بات ہم سے پوشیدہ نہیں ہے! (بحار الانوار، ج53 ، ص175)
-
کشتی انقلاب کے ناخدا، بقیۃ اللہ (عج) ۔ پوسٹر
Mar ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۱:۰۰اللہ تعالی سے ہماری پہلی دعا یہ ہونا چاہئے کہ اسے بڑی کامیابیوں کا سال قرار دے اور حضرت امام زمانہ کی بارگاہ میں جو اس کشتی کے ناخدا ہیں، ہم یہ عرض کریں گے کہ وہ اپنے ملک کو ساحل نجات پر پہنچائیں، ایران کے مومن عوام کی پشت پناہی کریں، مدد فرمائیں۔ (رہبر انقلاب اسلامی/ نوروزی پیغام سنہ ۱۳۹۹ہجری شمسی)
-
جہنم سے کیسے بچا جائے؟ ۔ پوسٹر
Jun ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۲نبی رحمت، سرتاج انبیا، سرور دنیا و عقبیٰ حضرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم بندگان خدا کو آتش جہنم سے نجات کے ایک موثر نسخے سے آگاہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اَلْبُـکاءُ مِنْ خَشْیَةِ اللّهِ نَجاةٌ مِنَ النّارِ; خوف خدا سے گریہ کرنا، آتش جہنم سے نجات کا باعث ہے۔ (جامع الاحادیث، ص۶۴)
-
شہید قاسم کے خون کا انتقام جاری ہے! ۔ کارٹون
Jun ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۵سلام ہو اُس دست مبارک پر جس نے فلسطین کے استقامتی و مزاحمتی محاذ کو مسلح کر کے اُسے خونخوار صیہونی دشمن کے مقابلے میں کھڑے ہونے کے لائق بنایا۔ شہید قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام صرف امریکی اڈے پر میزائل کی برسات نہیں بلکہ صیہونی دشمن کی مکمل نابودی اور خطے سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کا مکمل انخلا ہے۔
-
مومن اپنے لئے کم دوسروں کے لئے زیادہ فائدہ مند ہے!۔ پوسٹر
Jun ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۳فرزند رسول امام جعفر صادق عليه السلام ایک حقیقی بندۂ خدا کی ایک اجتماعی خصوصیت کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: المؤمنُ حَسَنُ المَعونةِ، خفيفُ المَؤونةِ؛ مومن (دوسروں کی) مدد و اعانت خوب کرتا ہے مگر اُس کے اخراجات کم ہوتے ہیں۔ (اصول کافی، ج۲،ص۲۴۱، ح۳۸)
-
وہاں بیٹھو جہاں میزبان کہے!۔ پوسٹر
Jun ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۶اخلاق اسلامی کا ایک پیارا اصول یہ ہے کہ ’’ اگر کسی کے گھر مہمان کے طور پر جاؤ تو وہاں بیٹھو جہاں میزبان کہے، کیوں کہ وہ اپنے گھر کی صورتحال سے زیادہ واقف ہے‘‘۔ (فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام/ میزان الحکمہ، ج۲)
-
فلسطین آزاد ہوکر رہے گا ۔ پوسٹر
May ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۵قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے یوم قدس کی مناسبت پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ صیہونی حکومت کا زوال شروع ہو چکا ہے اور وہ جاری و ساری رہے گا۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب دنیا کے حریت پسند اور بالخصوص فرزندان اسلام فلسطین پہونچ کر قبلۂ اول کی آزادی کا عظیم الشان جشن منائیں گے۔
-
بیت المقدس میں ’جشنِ آزادیٔ فلسطین‘ کا پوسٹر جاری
May ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۱بإذن اللہ سنہ ۲۰۴۰ میں فلسطین کے دارالحکومت بیت المقدس میں واقع قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ میں آزادی فلسطین کا ایک عظیم الشان جشن منعقد ہوگا جس کے لئے دنیا کے سبھی حریت پسندوں بالخصوص فرزندان اسلام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ ساتھ ہی تمام حریت پسندوں سے گزارش ہے کہ وہ غاصب صیہونیوں کے چنگل سے قبلۂ اول کی آزادی کے اس عظیم الشان جشن کے لئے خود کو مکمل طور پر آمادہ کریں اور فلسطین کا سفر کرنے کے لئے لازمی دستاویزات تیار رکھیں۔
-
بندگان خدا! شب قدر آ گئی ... / پوسٹر
May ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۰شب قدر یا لیلۃ القدر مسلمانوں کے درمیان پورے سال کی سب سے زیادہ فضیلت و اہمیت کی حامل شب ہے۔ قرآن و احادیث کی روشنی میں یہ شب ہزار مہینوں سے افضل و برتر ہے۔
-
رمضان کا طمانچہ۔ پوسٹر
Apr ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۸روزنامہ القدس العربی کی ویب سائٹ نے حالیہ دنوں میں مقبوضہ فسلطین کے بیت المقدس شہر میں جاری فلسیطنی قیام و استقامت اور اسکے بعد صیہونی فوج کی پسپائی کو ایک خاکے کی شکل دی ہے جس کا عنوان ہے ’’رمضان کا طمانچہ‘۔