-
جنت کی ضمانت ۔ پوسٹر
Apr ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۵انسان اللہ کی ایک بڑی قیمتی مخلوق ہے جس کی قیمت سوائے جنت کے کچھ نہیں ہو سکتی۔ مگر بہت سی ایسی برائیاں ہیں جو انسان کے جنت تک پہونچنے میں رکاوٹ بن جاتی ہیں اور ان میں سے اکثر کا تعلق اسکی زبان اور اسکی جنسی شہوت سے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم امت کو خبردار کرتے ہوئے فرماتے ہیں: جو شخص مجھے اس بات کی ضمانت دے کہ وہ اپنی زبان اور شہوت کو قابو میں رکھے گا، تو میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ (معانی الاخبار، ص۹۹)
-
خداوندا ہمیں بخش دے! ۔ پوسٹر
Apr ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۷ماہ شعبان، رحمت و مغفرت کا مہینہ ہے جس میں ماہ خدا رمضان المبارک کے استقبال کی غرض سے خصوصی اہتمام کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ انہیں ہدایات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ماہ شعبان میں بندہ زیادہ سے زیادہ اس دعا کو پڑھے اور ان الفاظ کو دہرا کر اپنے کردگار سے اپنی معافی و بخشش کا طلبگار ہو: ااَللّهُمَّ اِنْ لَمْ تَکُنْ غَفَرْتَ لَنا فیما مَضىٰ مِنْ شَعْبانَ فَاغْفِرْ لَنا فیما بَقِىَ مِنْهُ؛ یعنی خداوندا! اگر تو نے ماہ شعبان کے گزرے دنوں میں ہمیں نہیں بخشا، تو اسکے باقیماندہ دنوں میں ہمیں بخشش دے۔
-
اتحاد باعث رحمت ہے! ۔ پوسٹر
Apr ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۴:۰۰پیغمبر رحمت صلی اللہ علیہ والہ و سلم کا ارشاد گرامی ہے: مل جل کر رہنا باعث رحمت اور ایک دوسرے سے دور اور فرقت کے ساتھ رہنا باعث عذاب ہے۔ (نہج الفصاحہ، حدیث ۱۳۲۳)
-
موقعوں کو غنیمت جانو! ۔ پوسٹر
Apr ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۰خلیفۃ النبی، وصی مصطفیٰ حضرت مرتضیٰ علیہما السلام کا ارشاد گرامی ہے: موقعوں کو غنیمت جانو، کیوں کہ وہ بادل کی طرح گزر جاتے ہیں۔ (نہج البلاغہ، حکمت۲۰)
-
بیت المقدس پر ناجائز قبضہ ۔ انفوگرافی
Apr ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۰بیت المقدس پر ناجائز صیہونی قبضے سے متعلق ایک مختصر انفوگرافی
-
کینسر سے کیسے بچا جائے؟! ۔ پوسٹر
Apr ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۰دنیا میں سالانہ تقریبا ڈیڑ کروڑ افراد مختلف قسم کے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں سے بہت سے بیمار بر وقت علاج شروع ہو جانے کے سبب نجات حاصل کر لیتے ہیں مگر لاکھوں بیمار ایسے ہوتے ہیں جو کینسر کی مہلک بیماری سے خود کو نجات دلانے میں کامیاب نہیں ہو پاتے اور لقمۂ اجل بن جاتے ہیں۔ محققین کا خیال ہے کہ اگر اپنی روزمرہ کی زندگی میں چند ایک نکات پر توجہ کی جائے تو کافی حد تک خود کو کینسر جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
-
صحتمند رہنے کا ایک اہم راز !
Apr ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۰اللہ تعالیٰ نے روح اور جسم کے مابین بڑا گہرا رشتہ قائم کیا ہے۔ اس طرح کہ روح کی تکلیف جسم کی تکلیف کا باعث بن جاتی ہے اور ماہرین صحت اور ڈاکٹروں کے مطابق بہت سی جسمانی بیماریاں روحی تکلیف کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ ہارٹ اٹیک،، برین ہیمبریج، بلڈ پریشر، ڈائیبٹیز، السر یا بدن کے پٹھوں میں درد جیسی بہت سی بیماریوں کا ایک بڑا سبب ذہنی اضطراب اور روحی تکلیف ہوا کرتی ہے۔ اسی حقیقت کے پیش نظر امیر المومنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ بدن کی صحت کا راز یہ ہے کہ حسد سے پرہیز کیا جائے۔
-
بدترین شخص کون؟ ۔ پوسٹر
Mar ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۰امیر المومنین علی علیہ السلام خود پسندی اور احساس برتری کے شکار انسان کو خبردار کرتے ہوئے فرماتے ہیں: بد ترین شخص وہ ہے جو اپنے کو سب سے بہتر سمجھے! (غرر الحکم ،ح 5701 )
-
گناہ، دل کا قاتل ۔ پوسٹر
Mar ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۰طبیب نفوس، سرکار رسالتمآب حضرت حبیب کبریا صلیّٰ اللہ علیہ والہ و سلم انسان کو گناہ کے مہلک اثرات سے خبردار کرتے ہوئے فرماتے ہیں: پے در پے گناہ سے دل مردہ ہو جاتا ہے۔ (مجموعۂ ورام، ج۲، ص ۱۱۸)
-
کورونا، ثواب اور عقاب ۔ پوسٹر
Mar ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۲:۰۰ہر وہ عمل جو اس بیماری (کورونا) کو سماج میں پھیلنے سے روکنے کے لئے مددگار ثابت ہو وہ حسنہ اور باعث ثواب ہے،اور اسکے برخلاف ہر وہ عمل جو اسکے مزید پھیلنے کا باعث بنے وہ برائی اور گناہ ہے! (رہبر انقلاب اسلامی/ 3-3-2020)