Oct ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۳
پول نمبر ۱۴۰۷ وہ نقطہ ہے جہاں نجف اشرف سے کربلائے معلیٰ کی جانب ’’مشی‘‘ (مارچ) کرنے والے پروانوں کی پہلی نگاہ شہنشاہ وفا، علمدار کربلا حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے روضۂ اقدس پر پڑتی ہے۔یہ وہ نقطۂ وصال ہے جہاں عاشق و معشوق ایک دوسرے کا نظارہ کرتے ہیں۔یہاں دل قابو سے باہر ہو جاتا ہے تو آنکھیں اشکبار!اس لمحۂ وصال کے موقع پر بڑے بے نظیر اور اچھوتے مناظر کیمرے میں قید کئے جا سکتے ہیں۔