-
ایران کے خلاف انسانی حقوق کونسل کی قرار داد منظور، ہندوستان اور پاکستان قرارداد کے خلاف ووٹ دینے والوں میں شامل
Jan ۲۴, ۲۰۲۶ ۰۷:۴۴اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے خصوصی اجلاس میں ایران کے خلاف ایک قرارداد منظور کی ہے، قرارداد کے حق میں 25 ممالک نے اور ہندوستان اور پاکستان سمیت 7 ممالک نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔
-
ہندوستان: آسام میں ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر نام خارج
Jan ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۶:۳۶ہندوستان کی ریاست آسام میں قائد حزب اختلاف نے ریاست میں ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر نام خارج ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے اور الیکشن کمیشن سے مداخلت اور جامع جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
-
ہندوستان: یومِ جمہوریہ سے قبل ملک بھر میں ہائی الرٹ نافذ، ڈرون حملے کی دھمکی کو لے کر حفاظتی انتظامات سخت
Jan ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۰ہندوستان میں یومِ جمہوریہ سے قبل ملک بھر میں ہائی الرٹ نافذ ہے۔ اس موقع پر قومی دارالحکومت سمیت بڑے شہروں میں بھی حفاظتی انتظامات سخت ہیں۔ اس سے قبل دہلی پولیس نے سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف 26 جنوری سے قبل قومی راجدھانی میں بدامنی پھیلانے کی دھمکیوں کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ حکام کے مطابق یہ مقدمہ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے درج کیا ہے اور معاملے کی جانچ جاری ہے۔
-
جموں و کشمیر میں فوجی جوانوں کی گاڑی کھائی میں گری، 10 کی موت، کانگریس نے کیا اظہار رنج و غم
Jan ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۵:۵۴ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ اطلاع کے مطابق، ایک فوجی گاڑی کھائی میں گر گئی جس کی وجہ سے 10 فوجیوں کی موت کی خبر ہے۔
-
ہندوستان: چھٹیس گڑھ کی ایک فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 6 مزدوروں کی موت
Jan ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۳:۴۷ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بھاٹا پارا کے علاقے بلودا بازار میں جمعرات کی صبح ایک نجی آئرن فیکٹری میں ہوئے زوردار دھماکے میں چھ مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔
-
ہندوستان: مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت اور تشدد پر "اے پی سی آر" کی دل دہلا دینے والی رپورٹ
Jan ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۲:۳۴اتراکھنڈ میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت، تشدد پر اکسانے، معاشی بائیکاٹ اور منظم ہراسانی کے واقعات پر مبنی ایک چشم کشا اور تفصیلی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بدھ کے روز دہلی میں ایسو سی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب سے جاری کی گئی۔
-
ہندوستان نے پہلے ٹی-20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی
Jan ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۶ہندوستان نے پہلے ٹی-20 میں ابھیشیک شرما کی 84 رنز کی اننگز اور گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
-
ٹرمپ نے ایک بار پھر مودی کے دعوے کو کیا بے نقاب! کانگریس نے وزیر اعظم پر کی سخت تنقید
Jan ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۱:۲۰کانگریس نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مبینہ طور پر فوجی کشیدگی رکوانے کے دعوے کو ایک بار پھر نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کیا ہے۔
-
ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارت کو دو سو ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر
Jan ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۱:۲۸ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے دوطرفہ تجارت کو سال دوہزار بتیس تک دو سو ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
-
ٹرمپ کی نام نہاد غزہ امن کونسل میں شمولیت کے لئے ہندوستان کو بھی ملی دعوت
Jan ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۶:۳۴امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لئے اپنے مجوزہ 20 نکاتی امن منصوبے کے مرکزی حصے کے طور پر ایک نام نہاد غزہ امن کونسل تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے، جسے گزشتہ نومبر میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد 2803 کی صورت میں منظور کیا تھا۔