دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے شخص کا انتقال
Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
-
دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے شخص کا انتقال
دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے شخص چندر بہادر ڈانگی کا انتقال ہو گیا ہے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے شخص چندر بہادر ڈانگی کا انتقال ہوگیا ہے- چندر بہادر ڈانگی کا تعلق نیپال سے تھا اور اس کی عمر پچھتر سال تھی-لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ریکارڈ رکھنے والی کتاب " گنیز" نے ایک بیان جاری کرکے چندر بہادر ڈانگی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے اہل خاندان کو تعزیت پیش کی ہے-
قابل ذکر ہے کہ گنیز بک انسٹی ٹیوٹ نے گزشتہ سال نومبر میں دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے( چوّن اعشاریہ چھے سینٹی میٹر) چندر بہادر ڈانگی اور سب سے لمبے قد والے (دو سو اکاون سینٹی میٹر) سلطان کوزین کے درمیان ملاقات بھی کرائی تھی-