Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے تابکار پانی کا اخراج
    فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے تابکار پانی کا اخراج

جاپان میں شدید بارشوں کے باعث ایک بار پھر فوکوشیما ڈائیچی ایٹمی بجلی گھر سے تابکار پانی خارج ہونا شروع ہوگیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو الیکٹرک پاورکمپنی ٹیپکو نے جمعہ کے دن اس بات کی تصدیق کردی کہ تابکار پانی فوکو شیما بجلی گھر کی نالی سے سمندر میں داخل ہوگیا ہے۔

 سنہ دو ہزار گیارہ میں جاپان میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے باعث سمندر کا بہت سا پانی فوکو شیما ایٹمی بجلی گھر میں داخل ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں ری ایکٹروں کو ٹھنڈا کرنے والا پمپ خراب ہوجانے کے باعث ری ایکٹر کی عمارت سے انتہائی تابکاری والا پانی لیک ہو گیاتھا۔ ایٹمی بجلی گھر میں موجود تابکار پانی کو نکالنے کے لئے اب تک بہت سی کوششیں کی جا چکی ہیں لیکن ابھی تک تابکاری والا بہت سے پانی اس بجلی گھر میں موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے قریب واقع سمندر میں تابکاری کی سطح بہت زیادہ بلند ہوگئی ہے۔

ٹیگس