چین میں ایک امریکی جاسوس عورت کو گرفتار کرلیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i198554-چین_میں_ایک_امریکی_جاسوس_عورت_کو_گرفتار_کرلیا_گیا
چین میں جاسوسی کے الزام میں ایک امریکی عورت کو گرفتار کئے جانے کی اطلاعات ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • چین اور امریکہ تنازعہ دنیا کے لئے خطرناک ہوگا، صد شی جن پنگ
    چین اور امریکہ تنازعہ دنیا کے لئے خطرناک ہوگا، صد شی جن پنگ

چین میں جاسوسی کے الزام میں ایک امریکی عورت کو گرفتار کئے جانے کی اطلاعات ہیں-

اطلاعات کے مطابق چین میں جاسوسی کے الزام میں پچاس سالہ ایک امریکی عورت کو گرفتار کیا گیا ہے- ہانگ کانگ کے اخبار "چائنا ساؤتھ" کے مطابق فان گیلیس نامی ایک امریکی عورت کو گزشتہ مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن اس کی گرفتاری کی خبر اب شائع اور نشر ہوئی ہے- مذکورہ اخبار کے مطابق فان گیلیس ایک تاجر ہے اور بظاہر وہ مارچ کے مہینے میں ہوسٹن شہر سے چین گئی تھی-
اس کو چین کے جنوبی شہر جوہائی میں گرفتار کیا گیا- اطلاعات کے مطابق جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی عورت نے تجارتی وفد کے ساتھ جنوبی چین کا دورہ کیا تھا- چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے بھی ایک انٹرویو میں کہا کہ اس امریکی عورت کو چین کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے اور بیجنگ مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے- حکومت امریکا نے اس سلسلے میں اپنا کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے-