ماسکو میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
Oct ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
روسی حکام نے دارالحکومت ماسکو میں دہشت گردانہ حملہ کی کوشش ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔
پریس ٹی وی کے مطابق روسی انسداد دہشت گردی کی قومی کمیٹی نے کہا ہے اس نے بعض مشتبہ افراد کے ایک گروپ کو گرفتار کیا ہے جو دارالحکومت ماسکو میں دہشت گردانہ کاروائی انجام دینا چاہتے تھے۔تاس نیوز ایجنسی(TASS) کے مطابق دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے دھماکہ خيز مواد تیار حالت میں برآمد ہوا ہے جسے ناکارہ بنادیا گيا۔
مزید تفصیلات ابھی موصول ہورہی ہیں۔
ٹیگس