روس کے دارلحکومت میں حفاظتی انتظام سخت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i199262-روس_کے_دارلحکومت_میں_حفاظتی_انتظام_سخت
داعش کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر روسی دارالحکومت ماسکو میں حفاظتی انتظام سخت کردیئے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • روس کے دارلحکومت میں حفاظتی انتظام سخت
    روس کے دارلحکومت میں حفاظتی انتظام سخت

داعش کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر روسی دارالحکومت ماسکو میں حفاظتی انتظام سخت کردیئے گئے ہیں۔

حفاظتی انتظامات کے تحت بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو شہر کے حساس اور عوامی مقامات پر تعینات کردیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس اہلکار ٹولیوں کی صورت میں گشت بھی کر رہے ہیں۔ سیکورٹی اہلکاروں کو سب وے اسٹیشنوں اور بس اسٹاپ پر کھڑے لوگوں کے شناختی کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات چیک کرنے کا بھی اختیار دے دیا گیا ہے۔ حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ ماسکو میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے بعد کیا گیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز روسی پولیس نے ماسکو میں ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر دس افراد کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے والوں میں سے تین افراد شام میں دہشت گرد گروہوں میں شامل رہے ہیں۔


روسی صدر کے ترجمان دی متری پیسکوف نے کہا ہے کہ روسی سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔