انقرہ میں بم دھماکے، سیکورٹی اداروں کی کوتاہی کا نتیجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i199286-انقرہ_میں_بم_دھماکے_سیکورٹی_اداروں_کی_کوتاہی_کا_نتیجہ
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رحب طیب اردوغان نے انقرہ میں ہونے والے دھماکوں کے تین دن بعد کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ سیکورٹی اداروں کی سستی اور غلطی کی وجہ سے یہ دھماکے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکام غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں تاہم تحقیقات انجام پانی چاہئیں تاکہ باقاعدہ ثبوت کے ساتھ بات کی جاسکے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۴, ۲۰۱۵ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • انقرہ میں بم دھماکے، سیکورٹی اداروں کی کوتاہی کا نتیجہ
    انقرہ میں بم دھماکے، سیکورٹی اداروں کی کوتاہی کا نتیجہ

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رحب طیب اردوغان نے انقرہ میں ہونے والے دھماکوں کے تین دن بعد کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ سیکورٹی اداروں کی سستی اور غلطی کی وجہ سے یہ دھماکے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکام غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں تاہم تحقیقات انجام پانی چاہئیں تاکہ باقاعدہ ثبوت کے ساتھ بات کی جاسکے ۔

 ترکی کے صدر رحب طیب اردوغان نے جو دھماکوں سے لیکر ابھی تک مکمل خاموشی اختیار کررکھی تھی پہلی بار ان دھماکوں کے بارے میں اپنا موقف بیان کرتے ہوئے ان دھماکوں کی مذمت کی اور کہا کہ واقعہ کے ذمہ دار دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔

 ترکی کے صدر رحب طیب اردوغان نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ  ترکی کی تاریخ کے ان خونریز ترین دھماکوں کی اصلی بنیادوں کو شام میں تلاش کرنا ہوگا۔

دوسری طرف ترکی کے وزیر اعظم داؤد اوغلو نے تکفیری صیہونی دہشتگردگروہ داعش کو ان حملوں میں ملوث قراد دیا ہے ۔

یاد رہے ترکی کے شہر انقرہ میں ہونے والے دھماکوں میں ستانوے افراد ہلاک اور ایک سو چھبیس زخمی ہوئے تھے۔