ترکی کے ساحل پر چار شامی بچوں کی لاشیں دریافت
Oct ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
-
ترکی کے ساحل پر چار شامی بچوں کی لاشیں دریافت
ترکی کے ساحل پر شام کے چار کمسن بچوں کی لاشیں دریافت ہوئی ہیں۔
دوغان نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ جمعے کو ترکی کے ساحلی گارڈ کے اہلکاروں نے شام کے چار کمسن بچوں کی لاشیں نکالی ہیں ۔
ان بچوں کی عمریں ایک سے چار سال کے درمیان بتائی گئی ہیں ۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی رات ترکی کے شمال مغرب میں شام کے تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی تھی جس کی وجہ سے مذکورہ چاروں بچے جاں بحق ہوگئے ۔
ترکی کے ساحلی گارڈ نے اعلان کیا ہے کہ انیس افراد کو بچالیا گیا ہے جو لائف جیکٹ پہنے ہوئے تھے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو آدھی رات کے بعد خراب موسم کی وجہ سے تارکین وطن کی کشتی ڈوب جانے کے واقعے میں کم سے کم بائیس تارکین وطن ہلاک ہوگئے ہیں ۔
ٹیگس