روسی طیارے کے حادثے کا سبب بیرونی عوامل تھے
Nov ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
-
روسی طیارے کے حادثے کا سبب بیرونی عوامل تھے
روس کی میٹرو جیٹ ایئر لائنس کمپنی کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مصر میں حادثہ کاشکار ہونے والا روسی کمپنی کاگلومویا کا طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے تباہ نہیں ہوا بلکہ طیارے سے باہر کے عوامل اس حادثے میں دخیل ہیں-
روس کی میٹرو جیٹ ایئرلائنس کمپنی کےڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر الگزنڈر اسمیرنوف نے ماسکو میں ایک پریس کانفرس میں کہا کہ حادثے کی وجہ فنی خرابی یا انسانی غلطی نہیں ہے یہ طیارہ فنی لحاظ سے آئیڈیل پوزیشن میں تھا -ان کا کہنا تھا کہ طیارے کےبلیک باکس سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ پائلٹ نے طیارہ گرنے سے پہلے کوئی ایمرجنسی پیغام بھی نہیں دیا تھا - مذکورہ روسی عہدیدارکا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب کاگلومویا کمپنی نے بھی اس سے پہلے انسانی غلطی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ہمارا طیارہ پوری طرح صحیح وسالم تھا اور ہم نہیں کہہ سکتے کہ حادثہ کیوں پیش آیا -
واضح رہے کہ ہفتے کو مصر کے شہر شرم الشیخ سے سن پٹرزبرگ جاتے ہوئے روس کا مسافر طیارہ مصر کے علاقے صحرائے سینا میں حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں سوار سبھی دوسوچوبیس افراد ہلاک ہوگئے تھے-
ٹیگس