شام کے بارے میں امریکہ اور برطانیہ کا باہمی تعاون
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i200415-شام_کے_بارے_میں_امریکہ_اور_برطانیہ_کا_باہمی_تعاون
امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق امریکا اور برطانیہ شام کے بارے میں آئندہ ہونے والے اجلاس میں پر امن راہ حل کے حصول کی کوشش کریں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • شام کے بارے میں امریکہ اور برطانیہ کا باہمی تعاون
    شام کے بارے میں امریکہ اور برطانیہ کا باہمی تعاون

امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق امریکا اور برطانیہ شام کے بارے میں آئندہ ہونے والے اجلاس میں پر امن راہ حل کے حصول کی کوشش کریں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کو امریکا اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے اپنے مذاکرات سے پہلے پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ امریکا اور برطانیہ داعش کے خلاف جدوجہد میں شریک ہیں۔

اس پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دعوی کیا کہ لندن اور واشنگٹن، بقول ان کے شام میں بحران اور انسانی المیے کی روک تھام میں تعاون کر رہے ہیں ۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے بھی اس پریس کانفرنس میں جو واشنگٹن میں مقامی وقت کے مطابق پیر کی شام انجام پائی، بین الاقوامی مسائل میں لندن اور واشنگٹن کے قریبی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام، عراق اور مشرق وسطی کے دیگر اہم مسائل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق شام کے بارے میں دوسرا ویانا اجلاس سنیچر چودہ نومبر کو منعقد ہو گا۔ اس اجلاس میں ایران سمیت سترہ ملکوں کے وزرائے خارجہ اور اقوام متحدہ نیز یورپی یونین کے نمائندے شرکت کریں گے۔