روس کا عراقی فوج کو ٹریننگ اور ضروری اسلحے دینے کا وعدہ
-
روس کا عراقی فوج کو ٹریننگ اور ضروری اسلحے دینے کا وعدہ
روس نے عراقی فوج کو ٹریننگ اور ضروری اسلحے دینے کا وعدہ کیا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے رکن ہوشیار عبداللہ نے بتایا ہے کہ روس نے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے عراقی فوج کو ٹریننگ اور اسلحے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انھوں نے عراقی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے اراکین کے دورہ ماسکو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روسی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی نے عراق کے ساتھ بھرپور دفاعی تعاون کا وعدہ کیا ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ روسی حکام ، دہشت گردی کے خلاف مضبوط اتحاد بنانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ روسیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراقی فوج کو ضروری ٹریننگ اور اسلحے دینے کے لئے تیار ہیں۔ عراقی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے رکن ہوشیار عبداللہ نے بتایا کہ روس عراق کی ارضی سالمیت اور قومی یک جہتی کا حامی ہے۔
دوسری طرف روس کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ ماسکو بغداد کو جدیدترین رڈار سسٹم دے رہا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی ایتارتاس کی رپورٹ کے مطابق یہ جدیدترین رڈار سسٹم عنقریب عراقی فضائیہ کے زیر کنٹرول ایک ہوائی اڈے میں نصب کیا جائے گا۔ اس رپورٹ کے مطابق روس کا یہ رڈارسسٹم ہوائی اڈے سے چار سو کلومیٹر تک کی فضائی نقل و حمل کو کنٹرول کرنے پر قادر ہے۔