امریکہ کو چین کا انتباہ
-
امریکہ کو چین کا انتباہ
چین نے جنوبی بحیرہ چین میں امریکی اقدامات پر ایک بار پھر خبردار کیا ہے۔
چینی بحریہ کے کمانڈر ووشنگ لی نے بیجنگ میں اپنے امریکی ہم منصب اسکاٹ سوئیفٹ کے ساتھ ایک ملاقات میں امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ، جنوبی بحیرہ چین کےعلاقے میں اشتعال انگیز اقدامات سے باز آجائے۔
انہوں نے امریکی اقدامات کو خطے میں عدم استحکام کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن، اپنے نظریات دوسروں پر مسلط نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ علاقے کے ملکوں کے اقتدار اعلی اور سیکورٹی کااحترام کرے۔
چینی بحریہ کے سربراہ نے واضح کیا کہ امریکی بحری بیڑے کی آمد کے بعد سے جنوبی بحیرہ چین میں عدم استحکام پیدا ہوا ہے اور چین اسے ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ اس موقع پر امریکی بحریہ کے سربراہ اسکاٹ سوئیفٹ نے کہا کہ ان کا ملک یہ نہیں چاہتا کہ جنوبی بحیرہ چین کے واقعات واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ اور چین مشترکہ بحرینی مشقوں کی تیاری کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ویتنام، تائیوان، فلپائن، ملائیشیا اور برونئی اور چین، جنوبی بحیرہ چین کے بعض ساحلی علاقوں پر اپنی ملکیت کے دعوے دار ہیں۔