چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دہشت گردانہ حملہ ہوسکتاہے: امریکا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i202325-چین_کے_دارالحکومت_بیجنگ_میں_دہشت_گردانہ_حملہ_ہوسکتاہے_امریکا
امریکا نے خبردارکیا ہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دہشت گردانہ حملہ ہوسکتاہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دہشت گردانہ حملہ ہوسکتاہے: امریکا
    چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دہشت گردانہ حملہ ہوسکتاہے: امریکا

امریکا نے خبردارکیا ہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دہشت گردانہ حملہ ہوسکتاہے۔

بیجنگ میں امریکی سفارتخانے نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ اس کو جواطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق دہشت گرد گروہ امریکی شہریوں یادیگر سبھی مغربی ملکوں کے شہریوں پر بیجنگ میں دہشت گردانہ حملہ کرسکتے ہیں -

امریکی سفارتخانے کے اس بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ کرسمس کی تقریبات کے دوران یہ حملے ہوسکتے ہیں -

بیجنگ میں امریکی سفارتخانے نے بیجنگ اور چین کے دیگر شہروں میں مقیم اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ہوشیاری اور احتیاط سے کام لیں -

یہ ایسی حالت میں ہے کہ بیجنگ شہرکی پولیس نے بھی اس سے پہلے چینی شہریوں سے کہا تھا کہ اگلے چند روزکے دوران سیکورٹی کے اصولوں پرزیادہ توجہ دیتے ہوئے ہر طرح کی مشکوک حرکت کی اطلاع فوری طورپرپولیس کو دیں -

بیجنگ شہر کی پولیس نے اپنے باشندوں سے کہا ہے کہ وہ رواں ماہ دسمبر کے آخرتک ممکنہ خطروں سے ہوشیار رہیں -

پچھلے چند برسوں کےدوران چین کے مختلف علاقوں خاص طور پر سین کیانگ صوبے میں کئی دہشت گردانہ واقعات ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں خاصی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں -