برطانوی وزیر خارجہ کے بیان پر روس کی کڑی تنقید
Feb ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۲:۵۰ Asia/Tehran
-
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاہارووا
روس نے برطانوی وزیر خارجہ فلیپ ہیمنڈ کے اس بیان کو خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ روس اور ایران مسئلہ شام کے حل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
برطانوی وزیر خارجہ فلیپ ہیمنڈ نے دعوی کیا تھا کہ شام میں روس کی سرگرمیوں کی وجہ سے داعش کی پوزیشن مستحکم ہو رہی ہے۔ کیونکہ برطانیہ کے مطابق روس داعش کے بجائے محتاط حزب اختلاف کے دستوں کے مورچوں پر بمباری کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ روس کی فضائی کارروائیوں کی وجہ سے شام سے یورپی اتحاد کے ممالک پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاہارووا نے کہا کہ ایسے بیانات بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں اور برطانوی وزیر خارجہ کا بیان منطق سے عاری ہے اور اس قسم کے بیانات سے روس کی حکمت عملی اور کارروائیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ٹیگس