داعش کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے سے نیٹو کا انکار
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i210982-داعش_کے_خلاف_جنگ_میں_کردار_ادا_کرنے_سے_نیٹو_کا_انکار
نیٹو نے داعش کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • داعش کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے سے نیٹو کا انکار

نیٹو نے داعش کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ہینس اسٹولٹن برگ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو، داعش مخالف اتحاد کا حصہ ضرور ہے لیکن اس کے فوجی داعش کے خلاف جنگ میں ہرگز حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جاسوسی کرنے والے اواکس طیارے داعش مخالف اتحاد کو دینے اور مقامی قوتوں کو تربیت فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

دنیا کے ساٹھ ملکوں پر مشتمل داعش مخالف اتحاد نے ستمبر دو ہزار چودہ سے شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ اقوام متحدہ اور حکومت شام سے اجازت لئے بغیر، کئے جانے والے ان حملوں کا داعش کی سرکوبی میں کوئی اثر دکھائی نہیں دیتا۔