شام پر حملے روکنے کے لئے ترکی سے امریکہ کی درخواست
Feb ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۵:۳۴ Asia/Tehran
-
امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کی ٹیلیفونک گفتگو
امریکی نائب صدر نے ترکی کے وزیر اعظم سے، شام کے شمالی علاقوں پر توپخانے کے حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں علاقے کے بحرانوں کو حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ کو چاہئے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لے اور شامی کردوں پر فائرنگ بند کرے-
امریکی نائب صدر اور ترکی کے وزیراعظم نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں، پناہ گزینوں اور شام کے شمال مغربی علاقے کے باشندوں کو سیکورٹی فراہم کرنے اور حلب کے لئے انسان دوستانہ امداد کی منتقلی کے راستے کھلے رکھنے کے لئے باہمی تعاون بڑھانے پر تاکید کی ہے ۔ واضح رہے کہ ترکی کی فوج نے پیر کے دن، حلب میں کرد عوام پر توپخانے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو کرد باشندے مارے گئے-
ٹیگس