نیپال میں طیارے کا حادثہ، تئیس افراد جاں بحق
Feb ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
مغربی نیپال میں طیارے کے حادثے میں کم سے کم تئیس افراد ہلاک ہو گئے۔
نیپال کے حکام نے بتایا ہے کہ طیارے کا ملبہ مغربی علاقے میاگدی کے نواحی گاؤں دانا میں تلاش کر لیا گیا ہے۔ پرائیویٹ کمپنی کا یہ چھوٹا طیارہ، پوکارا شہر سے جوم سوم جا رہا تھا۔
حکام نے بتایا ہے کہ طیارے میں سوار تمام کے تمام تئیس مسافر اور عملے کے افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں جن کا تعلق چین سے بتایا جاتا ہے۔
موسم کی خرابی کو حادثے کی اتبدائی وجہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔