بشار اسد کی حمایت جاری رہے گی: روسی وزارت دفاع
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i220987-بشار_اسد_کی_حمایت_جاری_رہے_گی_روسی_وزارت_دفاع
روس نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کے صدر بشار اسد کی حمایت جاری رکھے جانے پر زور دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • بشار اسد کی حمایت جاری رہے گی: روسی وزارت دفاع

روس نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کے صدر بشار اسد کی حمایت جاری رکھے جانے پر زور دیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے کہا ہے کہ ان کا ملک ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کے صدر بشار اسد کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے شام میں روسی فوج کے ساتھ تعاون کے بارے میں کہا کہ روس کے فوجی مشیر پالمیرا آپریشن کی طرح شام کے دیگر شہروں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے منصوبوں کی تیاری میں تعاون کر رہے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے شام میں بدھ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر روس کے موقف کو دہرایا کہ شام کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا جائے۔