فرانسیسی پولیس کا چھاپہ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
Apr ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
فرانس کی پولیس نے ملک کے جنوبی علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
فرانسیسی ذرائع کے مطابق ، فرانسیسی پولیس نے مرسی اور سن ٹروپز شہر میں دو فلیٹوں پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔
پولیس نے اسلحے اور گولہ بارود کے خفیہ ڈپو چلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔
مذکورہ شخص کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے جنوری کے مہینے میں ایک گھر پر فائرنگ بھی کی تھی۔ فرانسیسی پولیس حملہ آور کی تلاش میں مذکورہ فلیٹوں تک پہنچی جہاں سے یہ اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔