Sep ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں زلزلہ

افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ بتائی گئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر ان زلزلے کے جھٹکوں کی شددت پانچ اعشاریہ پانچ بتائی گئی ہے۔فوری طور پر ان جھٹکوں سے ممکنہ نقصانات کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

افغان حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ چند روز کے دوران زلزلوں سے اب تک دوہز ہزار دوسو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ تین ہزار چھے سو سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

زلزلے سے متاثرہ چوراسی ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

 

 

ٹیگس