Sep ۰۵, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ:  اسنیپ بیک میکانزم فعال کرنے کا یورپی ٹرائيکا کا اقدام بلاجواز

خارجہ پالیسی کی سربراہ سے ملاقات میں واضح کیا کہ اسنیپ بیک میکانزم فعال کرنے کا یورپی ٹرائيکا کا اقدام بلاجواز اور غیر قانونی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ سے ملاقات میں واضح کیا کہ اسنیپ بیک میکانزم فعال کرنے کا یورپی ٹرائيکا کا اقدام بلاجواز اور غیر قانونی ہے اور یورپی یونین کوچاہئے کہ وہ سفارتکاری کو ناکام بنانے والے ہر طرح کے اقدامات کا مقابلہ کرے۔ 

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی انچارج اور جامع ایٹمی معاہدے کی کوآرڈینیٹر کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ یورپی یونین جامع ایٹمی معاہدے اور قرار داد بائيس اکتیس کے مطابق اپنے فرائض پر عمل کرے گی اور سفارتکاری کے خلاف اقدامات کو غیر موثربنائے گی،

ق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی انچارج کایا کالاس نے جمعرات کی شام دوحا میں ایک دوسرے سے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں یورپی ٹرائیکا کے غیر ذمہ دارانہ اقدام کے پیش نظر ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام سے متعلق مسئلے کی تازہ صورتحال اور ایران اور آئی اے ای اے کے تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یورپی ٹرائیکا کے اقدام کو بلاجواز قرار دیا اور جامع ایٹی پروگرام کی کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے، یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کی اہم ذمہ داری کی یاد دہانی کرائی ۔

انھوں نے کہا کہ توقع ہے کہ یورپی یونین، جے سی پی او اے اور قرار داد 2231 کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی اور سفارتکاری کے خلاف انجام دیئے جانے والے اقدامات کو غیر موثر بنانے میں کوتاہی نہیں کرے گی۔وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کی جانب سے سفارتکاری کی پابندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس پابندی ميں سنجیدہ اور ثابت قدم ہے۔یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ نے مذاکرات کو، تشویش دور کرنے کی واحد راہ قرار دیا اور سفارتکاری کو زیادہ موقع دیئے جانے کی ضرورت پرزور دیا۔اس ملاقات میں مشاورت اور تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

 

ٹیگس