برازیل : صدر کے مواخذے کی تحریک کو غیر موثر بنا دیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i225439-برازیل_صدر_کے_مواخذے_کی_تحریک_کو_غیر_موثر_بنا_دیا_گیا
برازیل کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے ایوان زیریں کی، صدر کے مواخذے کی تحریک کو غیر مؤثر بنا دیا۔ ایوان میں تحریک کے لئے نئی ووٹنگ کا حکم دے دیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۶:۱۱ Asia/Tehran
  • برازیل : صدر کے مواخذے کی تحریک کو غیر موثر بنا دیا گیا
    برازیل : صدر کے مواخذے کی تحریک کو غیر موثر بنا دیا گیا

برازیل کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے ایوان زیریں کی، صدر کے مواخذے کی تحریک کو غیر مؤثر بنا دیا۔ ایوان میں تحریک کے لئے نئی ووٹنگ کا حکم دے دیا گیا۔

برازیل کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ایوان زیریں میں منظور کی جانے والی، صدر کے مواخذے کی تحریک میں کچھ مسائل پائے جاتے ہیں لہٰذا ووٹنگ دوبارہ کرائی جائے گی۔ ایوان زیریں میں سترہ اپریل کو صدر کے مواخذے کی تحریک بھاری اکثریت سے منظور ہوئی تھی۔

گذشتہ ہفتے سینیٹ میں بھی صدر دلما روسیف کے مواخذے کی تحریک منظور ہوئی تھی جس کے بعد صدر دلما کو اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا تھا، صدر دلما پر ملکی فنڈز میں خورد برد کے الزامات ہیں۔