بحران یمن کے حل پر اقوام متحدہ کے نمائندے کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i229159-بحران_یمن_کے_حل_پر_اقوام_متحدہ_کے_نمائندے_کی_تاکید
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے، یمن کے سیاسی گروہوں کے اتفاق رائے سے اس ملک کے بحران کے حل پر تاکید کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۶:۴۸ Asia/Tehran
  • بحران یمن کے حل پر اقوام متحدہ کے نمائندے کی تاکید

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے، یمن کے سیاسی گروہوں کے اتفاق رائے سے اس ملک کے بحران کے حل پر تاکید کی ہے-

آناتولی نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے یمن میں امن و امان کی صورتحال کے جائزے سے متعلق یمن اور ریاض کے وفود کے درمیان اجلاس کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے ، مذاکراتی وفود سے اپیل کی کہ وہ حالات کو مزید پیچیدہ اور خراب ہونے سے بچانے کے لئے اپنے بعض مطالبات سے چشم پوشی کرلیں

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ اگر مذاکرات میں ہر فریق اپنے مطالبات پر مصر رہے گا اور ان پرعملدرآمد پر زور دے گا تو اس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوجائےگی

شیخ احمد نے کہا کہ فریقین کے اپنے اپنے مواقف پر ڈٹے رہنے سے یہ مذاکرات، جو چھ ہفتوں سے جاری ہیں ، یوں ہی جاری رہیں گے-

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ یمن میں امن و امان کی صورتحال میں ثبات و استحکام، یمنی عوام کے لئے بہت ضروری ہے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رہنا ناقابل قبول ہے-

واضح رہے کہ گذشتہ چھ ہفتوں سے یمن سے متعلق امن مذاکرات کا آغاز ہوا ہے تاہم سعودی عرب کی جانب سے روڑے کھڑے کئے جانے کے سبب ابھی تک جاری ہے