داعش اور جبھۃ النصرہ کو سرکوب کرنا ، روس کی ترجیحات میں شامل
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش اور جبھۃ النصرہ کے خلاف جنگ، ہماری ترجیحات میں ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس کی ترجیحات میں سرفہرست ، داعش اور جبھۃ النصرہ کے خلاف موثر مقابلہ کرنا ہے اور دیگر مسائل دوسرے درجے کی اہمیت رکھتے ہیں- روسی وزیر خارجہ نے شام کے عوام تک انسانی امداد پہنچائے جانے اور جنگ بندی جاری رہنے پر تاکید کی-
لاوروف نے کہا کہ ماسکو کے مغربی ملکوں کے شرکاء، جبھۃ النصرہ اور داعش کو سرکوب کرنے میں شک وشبہے سے دوچار ہیں - لاوروف نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی، شام میں دہشت گردوں سے مقابلے کے طور پر، نمائشی اقدامات انجام دے رہے ہیں-
روس اور امریکہ کی موافقت اور شام کی حکومت کی بھی موافقت سے گذشتہ فروری کےمہینے سے شام کی فوج اور حکومت مخالف مسلح عناصر کے درمیان جنگ بندی برقرار ہے ۔ داعش اور جھۃ النصرہ اور ہر اس گروہ کے خلاف، جسے اقوام متحدہ نے دہشت گرد گروہ قرار دیا ہے، جنگ جاری ہے اور یہ گروہ جنگ بندی میں شامل نہیں ہیں-