صیہونی حکومت کے لئے امریکاکی فوجی امداد
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i230446-صیہونی_حکومت_کے_لئے_امریکاکی_فوجی_امداد
امریکا ، صیہونی حکومت کو اب تک کا سب سے بڑا فوجی پیکیج دے رہا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے لئے امریکاکی فوجی امداد

امریکا ، صیہونی حکومت کو اب تک کا سب سے بڑا فوجی پیکیج دے رہا ہے

امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رایس نے واشنگٹن میں امریکی یہودیوں کی بین الاقوامی کمیٹی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کا نیا فوجی پیکیج تقریبا چالیس ارب ڈالر کا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی فضائیہ اور میزائیلی سسٹم کی تقویت کر سکے گا-

واضح رہے کہ امریکی حکومت نے اپریل میں سینیٹ کے دباؤ میں اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے لئے امریکی فوجی امداد کی تاریخ کا سب بڑا فوجی پیکیج دے گی -

امریکا اور اسرائیل نے دوہزار اٹھارہ میں ختم ہونے والے اپنے فوجی معاہدے کی مدت میں توسیع کے لئے بھی بلا وقفہ مذاکرات شروع کر دئے ہیں ان دونوں حکومتوں کی کوشش ہے کہ اس معاہدے کی مدت آئندہ دس برسوں کے لئے مزید بڑھا دی جائے-

بہت سے مبصرین امریکی حکومت کی طرف سے صیہونی حکومت کو دئے جانے والے اس فوجی پیکیج کو امریکا کے آئندہ صدارتی انتخابات کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں- اس وقت امریکا کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے صیہونی حکومت اور صیہونی لابی کی خوشنودی حاصل کرنے میں لگی ہوئی ہیں -