بیلجیئم میں سیکیورٹی تدابیر سخت اور مشتبہ شخص گرفتار
Jun ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
بیلجیئم میں منگل کو سیکورٹی کی تدابیر اس وقت اور سخت کردی گئیں جب پولیس نے برسلز میں ایک شاپنگ سینٹرکے قریب مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ایک شخص کوگرفتار کرلیا-
برسلز میں پراسیکیوٹر کے ترجمان نے بتایا کہ منگل کی صبح ایک شخص کو جس کے پاس غالبا دھماکہ خیزمواد تھا گرفتار کرلیا گیا ہے -
اس واقعے کے بعد بیلجئیم کے وزیراعظم اور نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے ہنگامی اجلاس تشکیل دیا-
یہ ایسی حالت میں ہے کہ بعض سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ گرفتار کئے گئے شخص کے پاس دھماکہ خیزمواد برآمد نہیں ہوا ہے-
بیلجیئم کے پراسیکیوٹر نے ہفتے کو بھی ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کے الزام میں بارہ مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیاہے - اس بیان میں بھی کہا گیا تھا کہ گرفتار کئے گئے لوگوں کے پاس سے کسی قسم کا اسلحہ یا گولہ بارود برآمد نہیں ہوا ہے-