چین نے پہلا سیون جنریشن راکٹ خلا میں بھیج دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i233626-چین_نے_پہلا_سیون_جنریشن_راکٹ_خلا_میں_بھیج_دیا
چین نے زمین کے مدار میں گھومنے والا پہلا سیون جنریشن راکٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۷ Asia/Tehran
  • چین نے پہلا سیون جنریشن راکٹ خلا میں بھیج دیا

چین نے زمین کے مدار میں گھومنے والا پہلا سیون جنریشن راکٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق، ہفتے کی شام ھاینان صوبے سے چھوڑے گئے راکٹ کو لانگ مارچ سیون جنریشن کا نام دیا گیا ہے۔ اس راکٹ کے ذریعے خلا میں تیرہ اعشاریہ پانچ ٹن سامان بھی بھیجا گیا ہے اور یہ راکٹ مستقبل میں چینی خلائی مشن میں بھی مدد دے گا۔

چین نے پچھلے چند برس کے دوران خلائی اور میزائیل ٹیکنالوجی میں زبردست سرمایہ کاری کی ہے۔

چین یہ راکٹ خلا میں بھیج کر ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایک بار پھر آگے نکل گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین نے زمین کے مدار میں گھومنے والا راکٹ خلا میں بھیج کر خلائی نگرانی کا نظام مؤثر کرلیا ہے۔