Jul ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • ترکی کو قانون کا احترام کرنا چاہیے: فیڈریکا موگرینی

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے قانون کی خلاف ورزی کرنے اور مخالفین پر دباؤ میں اضافہ کرنے کی بنا پر ترکی کی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فیڈریکا موگرینی اور یورپی یونین کی ترقی کے کمشنر یوہانس ہان نے جمعرات کے روز ایک مشترکہ بیان میں ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ملک میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد قانون کی حاکمیت، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کرے۔

فیڈریکا موگرینی نے اس سے قبل بھی باغیوں کے ساتھ ترک حکومت کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انقرہ حکومت باغیوں کی سرکوبی کے بہانے مخالفین پر شدید دباؤ ڈال رہی ہے۔

درایں اثنا شام کے صدر بشار اسد نے جمعرات کے روز اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان پر انتہا پسندانہ پروگرام پرعمل درآمد کے لیے حالیہ فوجی بغاوت سے غلط فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا ہے۔

ٹیگس