Sep ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • 12 روزہ جنگ کے دروس کا موقف قابل تعریف، جنرل موسوی

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے بارہ روزہ مسلط شدہ صیہونی جنگ کے حوالے روس کے موقف کو سراہا ہے

سحرنیوز/ایران:روس کے وزیر توانائی سرگئی تسیویلیف نے اپنے دورہ تہران کے دوران ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سید عبد الرحیم موسوی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

اس موقع پر جنرل موسوی نے صیہونی حکومت کی ایران پر مسلط کردہ جنگ کے سلسلے میں اقوام متحدہ اور ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے میں روس کے موقف کو سراہا اور اسے مستحکم قرار دیا۔

جنرل موسوی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا پر یہ ثابت کر دیا کہ اس نے کبھی جنگ شروع نہیں کی اور وہ سفارت کاری اور مذاکرات کو مسائل کے حل کا بہترین طریقہ سمجھتا ہے، تاہم شریر اور جرائم پیشہ دشمن نے مذاکرات کو دھوکہ دہی کے پردے کے طور پر استعمال کیا اور سفارتی راہ حل سے خیانت کرتے ہوئے ایران پر جنگ مسلط کر دی جس پر مسلح افواج نے پوری طاقت اور ثابت قدمی کے ساتھ امریکہ اور صیہونی حکومت کو منہ توڑ جواب دیا۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ تہران اور ماسکو کے تعلقات مختلف شعبوں میں ترقی و پیشرفت کی ایک اچھی راہ پر گامزن ہیں اور دونوں ممالک کے خلاف سخت مغربی پابندیوں کے پیش نظر بہت سی آپسی گنجائشیں موجود ہیں۔

اس گفتگو میں روسی وزیر توانائی سرگئی تسیولوف نے بھی اسرائیل کے بزدلانہ حملے میں ایرانی کمانڈروں اور سائنسدانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا میں دونوں ممالک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کی سطح کو بڑھانے کے لیے متعلقہ کمیشنوں کو مضبوط بنانے اور ترقی دینے کی آپ کی تجویز سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔

ساتھ ہی روسی وزیر نے ایران کے ساتھ اپنے اقتصادی اور دفاعی تعاون کو بلند ترین سطح تک بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔دوسری جانب مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے مختلف شعبوں میں دفاعی اور عسکری صلاحیتوں میں اضافے کو رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایت کی روشنی میں تیار کی جانے والی حکمت علمی کا نتیجہ قرار دیا۔

آئی آر جی سی گراؤنڈ فورس کے ٹیکٹیکل ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران، جنرل موسوی نے مسلح افواج کے یونٹوں کی جانب سے ملک کی سلامتی کے دفاع کے لیے جامع تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ٹیگس