ایٹمی ترک اسلحہ کے عالمی معاہدے کا مسودہ اقوام متحدہ میں پیش
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i250768-ایٹمی_ترک_اسلحہ_کے_عالمی_معاہدے_کا_مسودہ_اقوام_متحدہ_میں_پیش
امریکہ سمیت ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک کی مخالفت کے باوجود ایٹمی ترک اسلحہ کے عالمی معاہدے کا مسودہ بدھ کے روز اقوام متحدہ میں پیش کر دیا گیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • ایٹمی ترک اسلحہ کے عالمی معاہدے کا مسودہ اقوام متحدہ میں پیش

امریکہ سمیت ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک کی مخالفت کے باوجود ایٹمی ترک اسلحہ کے عالمی معاہدے کا مسودہ بدھ کے روز اقوام متحدہ میں پیش کر دیا گیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا، برازیل، آئرلینڈ، میکسکو، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ نے یہ مسودہ تیار کیا ہے اور اس کا متن اقوام متحدہ کے اراکین کو پیش کر دیا گیا تاکہ آئندہ سال تک وہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل ہو جائے۔

اس عالمی معاہدے کے مسودے کا اقوام متحدہ کے آئندہ ماہ نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔

مسودہ تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کا متن گزشتہ مہینے جنیوا میں غیرایٹمی ملکوں کی منظور کردہ قرارداد سے کافی ملتا جلتا ہے۔

جنیوا میں منظور ہونے والی قرارداد میں دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں صلاح و مشورہ کریں اور ان کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے کوئی واضح تاریخ معین کریں۔

ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کے امور میں امریکی وزارت خارجہ کی ایک اعلی عہدیدار آنیتا فریٹ نے کل کہا تھا کہ امریکہ ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کو غیرحقیقت پسندانہ اور ناممکن سمجھتا ہے۔