ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر بان کی مون کا ردعمل
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i257368-ڈونلڈ_ٹرمپ_کی_کامیابی_پر_بان_کی_مون_کا_ردعمل
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی تعاون اور انسانیت کے مفاد میں قدم آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۵:۲۷ Asia/Tehran
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر بان کی مون کا ردعمل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی تعاون اور انسانیت کے مفاد میں قدم آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت، دنیا میں امن و ترقی کی راہ میں موثر اقدامات عمل میں لائے گی۔

انھوں نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پرانھیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مسائل کے سلسلے میں اس وقت بین الاقوامی اقدام اور مشترکہ راہ حل کی ضرورت ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک مستقل رکن ملک کی حیثیت سے امریکہ کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ عالمی منصوبوں میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔