شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے کا دورہ تہران
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i257671-شام_کے_امور_میں_اقوام_متحدہ_کے_نمائندے_کا_دورہ_تہران
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ایران کے دورے پر ہفتے کی صبح تہران پہنچے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • اسٹیفن دی مستورا کا دورہ تہران، عرب دنیا اور افریقہ کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ صادق حسین جابری انصاری کی دعوت پر انجام پایا ہے۔
    اسٹیفن دی مستورا کا دورہ تہران، عرب دنیا اور افریقہ کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ صادق حسین جابری انصاری کی دعوت پر انجام پایا ہے۔

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ایران کے دورے پر ہفتے کی صبح تہران پہنچے ہیں۔

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن دی مستورا کا دورہ تہران، عرب دنیا اور افریقہ کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ صادق حسین جابری انصاری کی دعوت پر انجام پایا ہے۔ وہ اپنے دورہ تہران میں ایران کی وزارت خارجہ کے حکام سے شام کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے بحران کو ہمیشہ سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے اور اس سلسلے میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ صلاح و مشورے کا عمل جاری رکھا ہے۔