صدارتی الیکشن کی دوڑ، فرانسوا فیون، انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیاب
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i259990-صدارتی_الیکشن_کی_دوڑ_فرانسوا_فیون_انٹرا_پارٹی_الیکشن_میں_کامیاب
فرانس کی ری پبلکن پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار فرانسوا فیون نے انٹرا پارٹی الیکشن میں اپنے مدمقابل امیدوار ایلن ژوپے کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • صدارتی الیکشن کی دوڑ، فرانسوا فیون، انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیاب

فرانس کی ری پبلکن پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار فرانسوا فیون نے انٹرا پارٹی الیکشن میں اپنے مدمقابل امیدوار ایلن ژوپے کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی ہے۔

سن دوہزار سترہ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی غرض سے ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج سے نشاندہی ہوتی ہے کہ سابق وزیراعظم  فرانسوا فیون کو ایلن ژوپے پر واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرانسوا فیون نے انٹرا پارٹی الیکشن میں ساٹھ اعشاریہ پانچ فی صد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار ایل ژوپے کو صرف انتالیس اعشاریہ پانچ فی ووٹ ملے ہیں۔
 ماہرین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کو دیکھتے ہوئے سن دو ہزار سترہ کے صدارتی انتخابات میں فرانسوا فیون کی کامیابی کا امکان روشن ہے اور انہیں ایوان صدر پہنچنے کے لیے زیادہ منحت نہیں کرنا پڑے گی۔
فرانس میں صدارتی انتخابات آئندہ سال مئی میں ہوں گے۔