امریکہ میں بڑھتی ہوئی اقتصادی مشکلات کے خلاف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i260293-امریکہ_میں_بڑھتی_ہوئی_اقتصادی_مشکلات_کے_خلاف_مظاہرہ
امریکہ میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کر کے کم سے کم اجرت پندرہ ڈالر فی گھنٹہ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں بڑھتی ہوئی اقتصادی مشکلات کے خلاف مظاہرہ

امریکہ میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کر کے کم سے کم اجرت پندرہ ڈالر فی گھنٹہ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں کئے جانے والے مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔ اجرت بڑھائے جانے کے مطالبے کو لے کر امریکہ کے مختلف علاقوں میں کئے جانے والے مظاہروں سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ اس ملک میں اقتصادی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں سب سے بڑا مظاہرہ وال اسٹریٹ کے قریب کیا گیا جہاں ایئرپورٹ کے ٹھیکیداروں اور ہوٹلوں کے ملازمین کے ساتھ ساتھ ٹیکسی ڈرائیوروں نے بھی وسیع پیمانے پر اجتماع کیا۔

مظاہرین نے تھوڑی دیر کے لئے بروڈ وے ہائی وے کو بھی بند کر دیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرتے ہوئے تقریبا بیس افراد کو گرفتار کر لیا۔ امریکہ کے مختلف دیگر علاقوں منجملہ شکاگو، لاس انجلیس اور فلوریڈا میں بھی اسی قسم کے مظاہرے ہوئے جن میں گھریلو کام کاج اور حفظان صحت کے امورمیں کام کرنے والے ملازمین نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔