قدس کےعلاقوں میں فلسطینیوں کےگھروں کی مسماری کا حکم
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i262642-قدس_کےعلاقوں_میں_فلسطینیوں_کےگھروں_کی_مسماری_کا_حکم
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے مشرقی اور وسطی بیت المقدس کے فلسطینیوں کے مکانات مسمار کر دیئے جانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • قدس کےعلاقوں میں فلسطینیوں کےگھروں کی مسماری کا حکم

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے مشرقی اور وسطی بیت المقدس کے فلسطینیوں کے مکانات مسمار کر دیئے جانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے فلسطینیوں کے ان مکانات کا کوئی جواز نہ ہونے کا بہانہ بناتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ مقبوضہ بیت المقدس اور النقب کے علاقوں میں فلسطینیوں کے رہائشی مکانات کو مسمار کر دیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ سن انّیس سو سڑسٹھ کی جنگ کے بعد غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس سمیت فلسطینیوں کے مختلف علاقوں میں دو سو تیس سے زائد بستیاں قائم کر کے پانچ لاکھ سے زائد غاصب صیہونی آباد ہو گئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جنیوا کنوینشن کی بنیاد پر اقوام متحدہ اور دنیا کے بیشتر ملکوں نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔