مشتبہ بیگ کی موجودگی کے باعث ٹرمپ ٹاور خالی کرالیا گیا
Dec ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
امریکہ میں نئے سال کے موقع پر جاری بدامنی کے دوران نیویارک میں مشتبہ بیگ کی موجودگی کے باعث ٹرمپ ٹاور خالی کرالیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق مشتبہ بیگ ملنے پر پولیس اور سیکورٹی اداروں نے ٹرمپ ٹاور کا ایک حصہ خالی کرالیا - بعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مشتبہ بیگ کی تلاشی لینے کے بعد عمارت کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک بیگ بچوں کے کھلونوں کا ایک بیگ تھا۔
واقعے کے بعد ٹرمپ ٹاور سے محلقہ علاقوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ٹرمپ ٹاور نیویارک کی ایک بلند ترین عمارت ہے جو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ کے علاوہ ان کا اہم ترین مالیاتی اثاثہ بھی شمار ہوتی ہے۔ ٹرمپ ٹاور میں متعدد عالمی کمپینوں کے دفاتر بھی واقع ہیں جن میں قطر ایئرویز کا دفتر بھی شامل ہے۔