Sep ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • حاملہ خواتین کے لئے پیراسیٹامول کے استعمال محدود کرنے کا ٹرمپ کا مشورہ

حاملہ خواتین کے لئے پیراسیٹامول کے استعمال سے پرہیز کرنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے مشورے نے عالمی سطح پر سائندانوں کو حیران کر دیا ہے

سحرنیوز/دنیا: 
امریکی صدر ٹرمپ اب ڈاکٹر بن کر لوکوں کو صلاح و مشورے بھی دینے لگے ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک تازہ بیان میں حاملہ خواتین کو ایسیٹامنیوفین یا پیراسیٹامول کااستعمال محدود کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پیراسیٹامول کے استعمال سے بچوں میں آٹزم‘ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نےآٹزم کے پیچھے کی وجوہات کے بارے میں انتہائی متنازعہ نتائج کو دنیا کے سامنے رکھا ہے۔ پیر کوآٹزم کے لیے ممکنہ ’علاج‘ تلاش کرنے کے لیے ریسرچ پر زور دیتے ہوئے ٹرمپ نے اعلان کیا کہ حاملہ خواتین کو پیراسٹیامول کا استعمال محدود کرنا چاہیے۔
ٹرمپ کے اس دعوے کی عالمی سطح پر سائنس دانوں نے زوردار مخالفت کی ہے اور اپنی اسٹڈی سے اس دعوے کو خارج کیا ہے۔

 

ٹیگس