Dec ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کی جانب سے شام میں جنگ بندی کا خیرمقدم

یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے شام میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ تمام فریقوں کی مشارکت سے ہونے والے یہ جنگ بندی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس سے بحران شام کے مستقل اورپائیدار حل میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی کامیابی کی صورت میں سلامتی کونسل کے مقررکردہ ضابطے کے تحت مختلف شامی دھڑوں کے درمیان اقوام متحدہ کی نگرانی میں مذاکرات کے آغاز کا راستہ ہموار ہوگا۔
فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ یورپی یونین ، عالمی کردار رکھنے والوں کی جانب سے شام کے امور میں ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتی ہے۔
حکومت اسپین نے بھی شامی حکومت اور مسلح مخالفین کے درمیان تیس دسمبر کی شب سے لاگو ہونے والی جنگ بندی کیا خیر مقدم کیا ہے۔

 

ٹیگس