Feb ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • اسلام آباد خودکش دھماکہ؛ داعش نے ذمہ داری قبول کر لی۔

دہشت گرد گروہ داعش نے اسلام آباد خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:   دہشت گرد گروہ داعش نےاعلان کیا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع حضرت خدیجہ کبریٰ (س) مسجد میں جمعہ کو ہونے والا خودکش حملہ اس گروہ کے عناصر نے کیا۔

پاکستان کی پولیس اور سرکاری حکام نے بھی اعلان کیا کہ اسلام آباد میں حضرت خدیجہ کبریٰ (س) مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تینتیس افراد شہید اور ایک سو انہتر دیگر زخمی ہوئے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ادھراسلام آباد میں حضرت خدیجہ کبریٰ (س) مسجد میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے نمازیوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ نمازجنازہ میں علما سمیت مختلف شعبہ ہاي زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

ٹیگس