عراق ؛ دیالہ میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ، امریکہ کی دھمکیوں کے خلاف عراق اور ایران کے دفاع کا اعلان
عراق کے صوبے دیالہ میں ہزاروں افراد نے امریکہ کی جارحانہ دھمکیوں کے خلاف عراق اور ایران کے دفاع کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المقدادیہ میں واقع علاقے صیدا میں اس اجتماع کے شرکاء کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عراق کی سیکورٹی فورسز اور حشد الشعبی اور اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کو مدد فراہم کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کرتے ہیں اور ایران میں امریکی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔
بدر تنظیم کے ایک عہدیدار عمار التمیمی نے کہا کہ اس اجتماع کا عراق میں مسلح گروہوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ اس میں عام شہری شامل ہیں جو سیکورٹی فورسز کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ادھر عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ بغداد کسی بھی ملک کو اپنی سرزمین یا فضائی حدود کو دوسرے ممالک پر حملہ کرنے کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عراق اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اپنے ملک کو علاقائی تنازعات میں ملوث نہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ الاعرجی نے مزید کہا کہ عراقی حکومت کا موقف ہے کہ خطے کو درپیش چیلنجز کا پرامن حل سفارتی ذرائع اور بات چیت کے ذریعے نکالا جاسکتا ہے-