جرمنی میں نیٹو افواج کی تعیناتی کے خلاف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i266479-جرمنی_میں_نیٹو_افواج_کی_تعیناتی_کے_خلاف_مظاہرہ
جرمنی کے عوام نے مظاہرہ کر کے اس ملک میں نیٹو کی افواج اور فوجی سازوسامان کی تعیناتی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • جرمنی میں نیٹو افواج کی تعیناتی کے خلاف مظاہرہ

جرمنی کے عوام نے مظاہرہ کر کے اس ملک میں نیٹو کی افواج اور فوجی سازوسامان کی تعیناتی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس مظاہرے کے شرکا نے، برمرہاون شہر میں مظاہرے کے دوران ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے کہ جن پر اس شہر میں نیٹو افواج اور اس کے فوجی سازو سامان کی تعیناتی کے خلاف نعرے درج تھے-

اس رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرے اس کے بعد کئے گئے کہ جب امریکی فوج نے اپنے ستاسی ٹینک اور ایک سو چوالیس بکتر بند گاڑیاں اس شہر کے راستے، جرمنی میں داخل کر دیں- امریکہ روس کو، مشرقی یورپ میں واقع نیٹو ممالک کے لئے خطرہ ظاہر کرنے کے بہانے، اپنے زیادہ سے زیادہ فوجی اور سازو سامان بھیج رہا ہے کہ جس پر ماسکو نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا ہے-